جعلی نوٹوں کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کو ملی عدالتی تحویل
مالیگاؤں : 12 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پانچ سو روپے کے پندرہ جعلی نوٹوں کے الزام میں گرفتار شہر کے دو نوجوانوں کو آج تعطیل ہونے کے باوجود چھاؤنی پولس عملہ نے عدالت میں پیش کیا ۔جہاں معزز جج نے وکیلِ دفاع ایڈوکیٹ واصف نے پیروی کی ۔معزز عدالت نے دونوں نوجوانوں کو عدالتی تحویل کا حکم دیا ہے۔ایڈوکیٹ واصف نے بتایا کہ نواز خان فیض اللہ خان اور فیاض احمد ریاض احمد تاجر ہیں اور انکے پاس کاروبار کے حساب سے نوٹوں کو لین دین ہوتا ہے اب کون اسکا اصل ملزم ہے یہ کہا نہیں جاسکتا لیکن ہمارے موکل کے پاس تو ایسی کوئی مشین نہیں ہے جس سے وہ جعلی نوٹ کی نشاندہی کرسکے ۔اس لئے عدالت انہیں راحت دے ۔اس پر معزز جج نے انہیں عدالتی تحویل دیا ہے ۔ایڈوکیٹ واصف نے کہا کہ پولس تحقیقات کررہی ہے کہ کون اسکا اصل ملزم ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com