دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان، طالبات نے پھر ماری بازی ، ریاست کا مجموعی نتیجہ 94.10 فیصد، کوکن ڈویژن اول
پونہ : 13 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا انتظار بالآخر آج 13 مئی کو ختم ہو گیا، کیونکہ بورڈ نے ڈویژن وائز نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس بار بھی بورڈ کے امتحانات میں لڑکیوں کا غلبہ رہا ہے، ریاست کا مجموعی نتیجہ 94.10 فیصد رہا ہے۔ایس ایس سی کے نتائج کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.71 فیصد کم ہوا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (دسویں کے نتائج) کے چیئرمین شرد گوساوی نے پونہ میں ایک پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ والدین اور بچے دوپہر ایک بجے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج دیکھ رہے ہیں ۔
ڈویژن وائز نتائج حسب ذیل ہیں۔
- کوکن : 98.82 فیصد
- کولہاپور: 96.87 فیصد
- ممبئی: 95.84 فیصد
• پونہ : 94.81 فیصد
- ناسک: 93.4 فیصد
- امراوتی: 92.95 فیصد
- سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) : 92.82 فیصد
- لاتور: 92.77 فیصد
- ناگپور: 99.78 فیصد۔
اس سال ریاست کا 10ویں کا نتیجہ 94.10 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں کوکن ڈیوژن پہلے نمبر پر ہے، کوکن کا نتیجہ 98.82 فیصد ہے۔ لہذا، ناگپور ڈویژن کا نتیجہ سب سے کم 90.78 فیصد ہے، اور اس سال بھی ریاست میں طالبات نے بازی مارنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لڑکیوں کا نتیجہ 96.14 فیصد جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 92.31 فیصد رہا۔
آپ نتائج یہاں دیکھ سکیں گے؟
https://results.digilocker.gov.in
https://sscresult.mahahsscboard.in
https://sscresult.mkcl.org
https://results.targetpublications.org
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com