مالیگاؤں دھماکہ کیس کا فیصلہ 31 جولائی کو؟، این آئی اے کی خصوصی عدالت کی بامبے ہائی کورٹ سے اپیل
مرکزی ملزم پرگیہ سنگھ سمیت تمام ملزمین اور متاثرین جمعرات کی صبح عدالت پہنچے
ممبئی : 8 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں دھماکہ کیس کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ملزمین کو سزا سنانے کے لیے بامبے ہائی کورٹ سے 31 جولائی تک کا وقت طلب کیا ہے۔ اب توقع ہے کہ این آئی اے عدالت 31 جولائی کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔جمعرات کی صبح سادھوی پرگیہ سنگھ کے ساتھ تمام ملزمین اور متاثرین عدالت پہنچے۔ اس معاملے میں اہم ملزم بھوپال سے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ہیں۔ سادھوی کے علاوہ کل 12 ملزمان ہیں جن میں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت بھی شامل ہیں، جن پر دہشت گردی، قتل اور مذہبی جنون پھیلانے کی سازش کے الزامات ہیں۔خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر میں 29 ستمبر 2008 کو بھکو چوک شکیل گڈس ٹرانسپورٹ آفس کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر اس معاملے کی جانچ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کی تھی۔ 2011 میں یہ کیس نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دیا گیا تھا۔
این آئی اے نے اس معاملے میں پرگیہ سنگھ سمیت دیگر ملزمان کو کلین چٹ دے دی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ ملزمان کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپریل 2025 میں، این آئی اے نے یو ٹرن لیا اور ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ ملزمین کو بے قصور سمجھنا غلط ہے، اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے۔
323 گواہوں میں سے 32 گواہوں نے اپنے بیانات بدلے
اس سے پہلے این آئی اے نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کوئی نرمی نہ دکھائی جائے۔ الزام ہے کہ 323 میں سے 32 گواہوں نے دباؤ میں اپنے بیانات سے مکر گئے۔
ستمبر 29، 2008،رات 9:30 بجے مالیگاؤں کی شکیل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے سامنے انجمن اور بھکو چوک کے درمیان زبردست دھماکہ ہوا۔ ان دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور 101 زخمی ہوئے۔30 ستمبر 2008 کو آزاد نگر پولیس اسٹیشن، مالیگاؤں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 307، 302، 326، 324، 427، 153-A، 120-B، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com