میونسپل کارپوریشن اسکولوں کی طالبات کے لیے HNA وومنیس کیئر فاؤنڈیشن میں خصوصی رعایتی داخلہ مہم کا آغاز
تعلیم دوست رہنما آصف شیخ کی منفرد تعلیمی پیشکش، پہلی 100 طالبات کو خصوصی رعایت، والدین توجہ دیں
مالیگاؤں: 3 اگست (پریس ریلیز)تعلیم کے فروغ اور معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کی بچیوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے تعلیم دوست رہنما سابق ایم ایل اے شیخ آصف رشید نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے HNA وومنیس کیئر فاؤنڈیشن کے تحت قائم شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ میں میونسپل کارپوریشن اسکولوں کی طالبات کے لیے خصوصی رعایتی داخلہ مہم کا آغاز کیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ میں گزشتہ عرصے سے پانچویں تا دسویں جماعت کی طالبات کے لیے معیاری کوچنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے، جہاں شہر کے مختلف پرائیویٹ ہائی اسکولوں کی طالبات بھی زیر تعلیم ہیں۔ اب اسی تعلیمی سلسلے کو مزید وسعت دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے پرائمری اسکولوں میں زیرِ تعلیم مستحق طالبات کو بھی خصوصی رعایت کے ساتھ داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق "پہلے آؤ، پہلے پاؤ" کی بنیاد پر شروع کی گئی اس خصوصی مہم کے تحت صرف پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کی طالبات کو داخلے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ یہ خصوصی رعایت صرف پہلی 100 طالبات کے لیے مختص رہے گی۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بچیوں کا داخلہ جلد از جلد مکمل کرائیں۔شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ میں طالبات کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار اور ماہر اساتذہ، ائیر کنڈیشنڈ کلاس رومز، جدید تدریسی نظام، روزانہ تعلیمی نگرانی، اخلاقی و شخصیتی تربیت اور محفوظ، باوقار و تعلیمی ماحول جیسی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خواہشمند والدین اپنی بچیوں کے داخلے اور مزید معلومات کے لیے شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ، HNA وومنیس کیئر فاؤنڈیشن، مالیگاؤں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔کوآرڈینیٹر: جاوید منصوری سر: 9225761213 ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com