مالیگاؤں میونسپل کمشنر رویندر جادھو رخصت پر روانہ، ناسک ضلع کلکٹر کو میونسپل کمشنر کا اضافی چارج سونپنے کی منظوری

 

مالیگاؤں میونسپل کمشنر رویندر جادھو رخصت پر روانہ

مالیگاؤں میونسپل کمشنر رویندر جادھو رخصت پر روانہ، ناسک ضلع کلکٹر کو میونسپل کمشنر کا اضافی چارج سونپنے کی منظوری



مالیگاؤں:18 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو کی جانب سے پیش کردہ درخواست پر مہاراشٹر حکومت کے شہری ترقیات محکمہ نے انہیں 9 روزہ ارجنٹ رخصت منظور کرلی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کمشنر رویندر جادھو کو 17 اگست 2026 سے 25 اگست 2026 تک رخصت منظور کی گئی ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدت میں آنے والی 17، 22، 23 اور 24 اگست کی تعطیلات بھی رخصت کی مدت میں شامل ہوں گی۔حکومتی حکم کے مطابق یہ رخصت دیو درشن (مذہبی زیارت) کے مقصد سے منظور کی گئی ہے۔ کمشنر کو رخصت کی مدت کے دوران ہیڈکوارٹر چھوڑنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔کمشنر رویندر جادھو کی غیر موجودگی میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے انتظامی امور کو جاری رکھنے کے لیے ناسک کے ضلع کلکٹر کو میونسپل کمشنر کے عہدے کا اضافی چارج سونپنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس طرح کمشنر کی رخصت کے دوران کارپوریشن کے اہم انتظامی و سرکاری امور کی نگرانی اضافی چارج سنبھالنے والے افسر کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ حکم نامہ مہاراشٹر حکومت کے شہری ترقی محکمہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی گورنرِ مہاراشٹر کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے۔حکم نامے میں کمشنر رویندر جادھو کے لیے رخصت سے متعلق انتظامی ضابطوں کی پابندی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہیں رخصت پر روانگی کے وقت اور رخصت مکمل ہونے کے بعد دفتر میں دوبارہ حاضر ہونے پر عہدہ و ذمہ داری کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ متعلقہ دفتر میں پیش کرنا ہوگا۔سرکاری حکم نامے کے مطابق کمشنر کی رخصت کی مدت 25 اگست 2026 تک مقرر ہے، جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے