ایس آئی آر کو NRC  سے جوڑنے کی تیاری! ، 30 جون سے بی ایل اوز ہاؤس ٹو ہاؤس وزٹ کرینگے


عوام کی رہنمائی کیلئے I.S.L.A.M پارٹی کی جانب سے پمپلیٹ کی اشاعت اور دو ٹیموں کی تشکیل : آصف شیخ 


عوام بیدار رہیں،بی ایل اوز قوم و ملت کا فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں 


مالیگاؤں : (پریس ریلیز) 14 مئی کو الیکشن کمشنر نے مہاراشٹر سمیت 16 ریاستوں میں ووٹر لسٹ نظرثانی ایس آئی آر کا اعلان کیا ۔جس کے مطابق 20 جون سے 29 جون تک الیکشن کمیشن کی جانب سے آفیشل کام کاج کئے جائیں گے اور 30 جون سے بی ایل اوز ہاؤس ٹو ہاؤس وزٹ کرینگے بی ایل اوز گھر گھر پہنچ کر جن ووٹرس کی میپنگ مکمل ہوچکی ہیں ان ووٹرس کو بی ایل اوز ایک انومریشن فارم دینگے جسے ووٹرس کو بھرنا ہوگا اور یہ کام 29 جولائی 2026 تک جاری رہیگا اور اسی فارم کو بی ایل اوز اپنے طور پر بھریں گے ۔مرکزی حکومت کے دباؤ میں الیکشن کمشنر اس طرح کی کارروائی کررہا ہے، اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے مہاراشٹر کے چیف الیکشن کمشنر چوک لنگم سے ملاقات و موصول معلومات کی بنیاد پر کیا، آصف شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھکو ملی درج تفصیلات عوام کی رہنمائی کیلئے پیش کی جارہی ہے، آصف شیخ نے کہا کہ میں نے الیکشن کمشنر چوک لنگم سے ملاقات کی تو انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر الیکشن کمیشن نے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے ۔ہم اس کے تحت عوام کی ووٹوں کو فلٹر کرینگے اور صرف ایک ووٹ باقی رکھیں گے باقی سب ڈیلیٹ ہوگی، آصف شیخ نے کہا کہ اب تک 72 فیصد میپنگ ہوئی ہے یعنی اب بھی 28 فیصد میپنگ باقی ہے، ایسے حالات میں عوام کو بیدار رہنا چاہیے، اس کیلئے ہم نے دو ٹیم بنائی ہے جس میں یکم جون سے احسان شیخ و رضوان شیخ ،نعیم مرزا، اظہر ماسٹر، جنید شیخ اینڈ ٹیم شہر میں  بیداری کیلئے نکلے گی،اور جس طرح ووٹر سلپ گھر گھر تقسیم کی جاتی ہے اسی طرح ہماری یہ ٹیم گھر گھر پہنچ کر عوام کی بیداری و رہنمائی کریگی، آصف شیخ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ NRC اور UCC کو ایس آئی آر سے جوڑنے کی تیاری سرکار کررہی ہے ۔آصف شیخ نے کہا فرقہ پرستوں کی نظر مالیگاؤں پر ٹکی ہوئی ہے ہمیں بیدار رہنے کیلئے فرقہ پرستوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

 30 جون سے بی ایل اوز کا ہاؤس ٹو ہاؤس وزٹ

30 جون سے شروع ہورہے ایس آئی آر میں بی ایل اوز گھر گھر دورہ کرتے ہوئے جنکی میپنگ کمپلیٹ ہوچکی ہے انہیں فارم دیا جائے گا اور پھر اسی فارم کو بی ایل اوز بھرینگے اور اس فارم کیساتھ میں میپنگ کے تعلق سے ثبوت دینا ہو گا، یعنی جنکی میپنگ ہوگئی ہے انہیں 2002 کی لسٹ کی فوٹو کاپی (زیراکس) دینا ہوگا۔تب فارم بھر کر کمپلیٹ کرنا ہوگا۔اگر ووٹرس کی جانب سے فارم درست نہیں بھرا گیا ہوگا تو پھر ووٹر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹس دی جائے گی اس کے بعد سرکاری آفیسران ووٹر کی شنوائی کرینگے ۔پانچ اگست کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع ہوگی اور حتمی ووٹر لسٹ 7 اکتوبر 2026 کو شائع کی جائے گی  ۔اب ان حالات میں عوام کو جہاں بیدار رہنے کی ضرورت ہے وہی BLO کو چاہیے کہ وہ قوم و ملت کا فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھائیں ۔