مشتاق احمد نہال احمد کے ہاتھوں "ساتھی نہال احمد ایجوکیشنل ہب" کا سنگ بنیاد
"مالیگاؤں AI ایکسیلینس" میں مقابلہ جاتی و ہنر مند تعلیم فراہم کرنے کا اعلان
مشتاق احمد خانوادہ سمیت سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران اور معزز تعلیمی و سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت
مالیگاؤں : 22 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ساتھی نہال احمد کے 99 ویں یوم پیدائش پر ساتھی نہال احمد ایجوکیشنل ہب کا سنگ بنیاد 22 مئی کو انکے فرزند مشتاق احمد نہال احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا، سلام چاچا روڈ پر واقع بارہ ہزار اسکوائر فٹ قطعہ آراضی پر اس شاندار عمارت کا احاطہ ہوگا اور 2 کروڑ روپے تخمینہ سے پانچ ہزار اسکوائر فٹ پر نہال احمد ایجوکیشنل ہب کی تعمیر کی جائے گی ۔یہ مالیگاؤں شہر کا پہلا جدید و مقابلہ جاتی ہائر ایجوکیشن ہب ہوگا ۔یہاں سے موجودہ اور آنے والے چیلینجز کیلئے تعلیم و ہنر مند تعلیم دی جائے گی جس میں AI ٹیکنالوجی، اسکیل ڈیولپ مینٹ کورسیس، ورک فراہم ہوم کیلئے عالمی سطح کی مارکیٹنگ ٹریننگ، ڈاٹا انٹری آپریٹر جیسی جدید تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ شہر کے نوجوانوں کو کم وقت میں اچھی تعلیم اور روزگار دونوں مل سکے ۔اسی طرح یہاں سے ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔اس طرح کی تفصیلات تقریب سنگ بنیاد سے مستقیم ڈگنیٹی نے پیش کی اور انہوں نے ساتھی نہال احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔موصوف نے اس تاریخی کام کی منظوری کیلئے سیکولر فرنٹ کے روح رواں آصف شیخ سمیت میئر،میئر نسرین شیخ ،ڈپٹی میئر شان ہند اعجاز بیگ،خالد حاجی اور تمام کارپوریٹرس و ذمہ داران کا اور وارڈ کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔موصوف نے کہا کہ ہم بہت جلد تعمیری کام شروع کرینگے ۔ہم کارپوریشن کی جانب سے شہر میں تعلیمی و تعمیری کام کررہے ہیں اور ہم پورے شہر کیلئے فکر مند ہیں، شہر کی اوپن اسپیس پر جاگنگ ٹریک، خواتین کیلئے فٹنیس کلب بنائیں گے اور شہر دیکھا گا کہ کام کسے کہتے ہیں ۔اس موقع پر میئر نسرین شیخ نے کہا کہ نہال احمد کی دور اندیشی کی طرح آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی اور خالد حاجی بھی کام کررہے ہیں اور وہ آنے والی نسل کیلئے ابھی سے پلاننگ کر زمین پر کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم اسی سوچ کو آگے بڑھا کر قوم کی خدمت کا عزم جاری رکھے ہوئے ہیں، پورے شہر میں ہم کام کاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں موصوفہ نے نہال احمد مولوی محمد عثمان ایجوکیشنل ہب کی تعمیر کیلئے سیکولر فرنٹ کو مبارک باد پیش کی ۔اسی طرح ساجدہ نہال احمد نے آصف شیخ سمیت سیکولر فرنٹ کا شکریہ ادا ۔انہوں نے کہا کہ ظالمانہ رویہ کیخلاف اسمبلی میں بولنا نہال احمد کا شیوہ رہا ہے۔مالیگاؤں کو نہال احمد نے مالیگاؤں بنایا۔95 فیصد اسکولوں کا رجسٹریشن نہال احمد کی جدوجہد کا نتیجہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اسکول کی جدید تعمیر بھی کی جائے گی،اسی طرح جمہور، فارمیسی کالج وغیرہ ادارے بھی نہال صاحب کی دین ہے ۔موجودہ حالات اور نہال احمد کی سیاست پر ساجدہ نہال احمد نے مقامی ایم ایل اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بدعنوانی کا سنگین الزام بھی عائد کیا ۔اس تقریب سنگ بنیاد مشتاق نہال احمد نے کہا کہ مالیگاؤں و اطراف کی عوام نہال احمد کو لیڈر مانتی تھی وہ سادہ مزاج لیکن بہادر انسان تھے ۔انہوں نے ذات برادری سے اوپر اٹھ کر تمام سماج کو ساتھ لیکر چلا ۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ نہال احمد کو دل سے مانتے ہیں ۔مشتاق نہال احمد نے ساتھی نہال احمد ایجوکیشنل ہب کی تعمیر پر سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران کیلئے اظہار تشکر کرتے ہوئے نہال احمد کے نام سے مزید تعلیمی اداروں کو جاری کرنے کی درخواست بھی کی ۔یہاں مشتاق نہال احمد اپنے خانوادہ کیساتھ موجود تھے ۔اس تقریب میں اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم پانچ سال میں پچاس سال کا ریکارڈ توڑ کر بتائیں گے کہ کام کیا ہوتا ہے ۔موصوف نے نہال احمد کی لیڈر شپ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم بھی بیباک سیاست کررہے ہیں اور بقرعید بعد اتی کرمن کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔یہاں معروف تعلیمی شخصیت جمیل کرانتی نے نہال احمد کی زندگی کے گوشوں پر پرمغز خطاب کیا اور سامعین کو ساتھی نہال احمد کی زندگی میں ہوئے واقعات کو ایسے بتایا کہ حالات سامنے ہورہے ہیں، اسی طرح اس موقع پر شعیب اعظمی نے جدید تعلیم اور نہال احمد ایجوکیشنل ہب کا مقصد ہیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں "Malegaon AI Excellence Hub
کا مقصدمالیگاؤں کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے آراستہ کرنا اس ادارے کا بنیادی مقصد ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے طلبہ کو آئی ٹی (IT) کے میدان میں عملی مہارتیں فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل کی نوکریوں اور کاروباری مواقع کے لیے خود کو پوری طرح تیار کر سکیں۔ہمارے شہر مالیگاؤں میں بے شمار باصلاحیت نوجوان موجود ہیں، لیکن درست رہنمائی اور جدید وسائل (Modern Resources) نہ ہونے کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ پاتے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ادارے کا وژن یہ ہے کہ نوجوانوں کو **Industry-ready skills** (صنعت کی ضرورت کے مطابق مہارتیں) سکھائی جائیں۔صرف تھیوری (Theory) نہیں، بلکہ مکملPractical training (عملی تربیت) دی جائے۔ ایسی ان-ڈیمانڈ مہارتیں سکھائی جائیں جن کی مارکیٹ میں حقیقی مانگ ہے۔اس انسٹیٹیوٹ میں مختلف جدید کورسز شامل ہوں گے 1۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ (Digital Marketing)جس میں گوگل اور میٹا اشتہارات (Google and Meta Ads) کنٹینٹ اسٹریٹیجی / مواد کی حکمتِ عملی (Content Strategy) لیڈ جنریشن / گاہکوں کی تلاش (Lead Generation)
اینالیٹکس / تجزیاتی ڈیٹا (Analytics)سکھایا جائے گا تاکہ طلبہ Data اور Analytics field میں career بنا سکیں4. AI Automation
یہ ہمارے ادارے کا سب سے futuristic اور forward-looking پروگرام ہو گا۔ اس میں جدید skills سکھائی جائیں گی۔تاکہ طالب علم صرف ڈگری نہیں بلکہ skills اور confidence کے ساتھ باہر نکلیں، برسرِ روزگار پیشہ ور افراد "یعنی ہر اس شخص کے لیے جو اپنی زندگی اور کیریر میں آگے بڑھنا چاہتا ہے۔" ہمارے institute کا مقصد صرف ایک اسکل ڈیولپمنٹ کی شناخت دینا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان روزگار حاصل کریں، خود مختار بنیں اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیت ثابت کریں۔
ان شاء اللہ، مستقبل میں نوجوانوں کے لیے امید، ترقی اور کامیابی کا مرکز بنے گا، سہیل عبد الکریم اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں یہ ایک اور بامقصد پروگرام شفیق انجم کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں جمہور، ٹی ایم ہائی اسکول کے اسٹاف ممبران اور شہر کی معزز تعلیمی، سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھے۔نظامت کے فرائض رئیس ستارہ اور اعجاز سر نے انجام دیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com