دلخراش حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی، رائل ہوٹل کے پاس دردناک سڑک حادثہ



دلخراش حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی رائل ہوٹل کے پاس دردناک سڑک حادثہ


تہوار کی خوشیاں اپنوں کیساتھ منائیں، بلا ضرورت ہائی وے کا رخ نہ کریں، حسان شیخ کی شہریان بالخصوص نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل 

مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) عید قرباں کے دن دوپہر میں چار بجے کے درمیان نیشنل ہائی وے آگرہ روڈ پر واقع ہوٹل رائل کے پاس دردناک حادثہ پیش آیا ۔جس میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔اس طرح کی تفصیلات احسان شیخ نے دی ۔احسان شیخ نے بتایا کہ شہر کے تین نوجوان موٹر سائیکل MH - 18-O- 1672 پر ٹریپل سیٹ سوار ہوکر ہائی وے پر سیر و تفریح کیلئے جارہے تھے کہ انکی ایک کار سے ٹکر ہوگئی اور اس طرح کا دلخراش حادثہ پیش آیا ۔اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے ۔


زخمیوں کو شہر کے سٹی ہاسپٹل میں داخلِ علاج کروایا گیا ۔اس  حادثہ میں جاں بحق ہونے والا 20 سالہ نوجوان محمد محسن محمد ابراہیم ساکن رضیہ آباد کی لاش کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی میں احسان شیخ ،خالد ایس کے عارف آیا ممبر، سلیم بھائی نے معاونت کی ۔اسی دوران سٹی ہاسپٹل میں زیر علاج دوسرا زخمی نوجوان محمد مجیب معید شیخ (18 سال) ساکن دوست سائزنگ دیانہ کا دوران علاج انتقال ہوگیا ۔جبکہ تیسرا نوجوان زید علاج ہے ۔اس دردناک حادثہ پر احسان شیخ نے عوام سے پیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تہواروں کے موقع پر اپنے خاندان والوں کے ساتھ خوشیاں منائیں، عید کی مبارک ایکدوسرے کو دیں اپنے اطراف میں رہیں ۔بلاوجہ تیز رفتار گاڑیاں نہ چلائیں اور اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اس حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے متوفی نوجوانوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمی نوجوان کیلئے صحت یابی کی اللہ کے حضور دعا کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے