وقف بل کی منظوری مسلمانوں کے حقوق پر حملہ ، بی جے پی سرکاری کی مذمت ، جلد ہی ہم تحریک کا اعلان کرینگے :آصف شیخ
مالیگاؤں : 3 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)لوک سبھا میں وقف بل اکثریت رائے سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے منظور کرلیا ۔امیت شاہ جو ملک کے وزیر داخلہ ہیں نے کل لوک سبھا میں بیان کرتے ہوئے جو کچھ کہا اس سے صاف لگتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔وہ کبھی سنی، سیاہ، بوہرہ کے نام پر مسلمانوں کو تقسیم کررہے ہیں تو کبھی مسلم ایشوز کو اٹھا کر سیاست کررہے ہیں ۔وقف بل کی منظوری مسلمانوں کے حقوق پر شدید حملہ ہے ۔ہم مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مذمت کرتے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے جلد ہی ایک میٹنگ لیکر آئندہ کی تحریک کا اعلان کرینگے ۔آصف شیخ نے وقف بل کی منظوری پر کہا کہ لوک سبھا میں کانگریس جیسے بڑے لیڈران میں بحث میں حصہ نہیں لیا جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔پردے کے پیچھے کی سیاست سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ سے مسلمانوں کے مخالف رہی ہے ۔وقف بل پر حکومت کی نیت صاف نہیں ہے ۔وقف کی کروڑوں ایکر پراپرٹی کو مودی حکومت بڑے بڑے دھنا سیٹوں کو فراہم کرنا چاہتی ہیں ۔اس قانون سے مسلمانوں کا نقصان ہے فائدہ کچھ بھی نہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ جن سیکولر لیڈران نے لوک سبھا میں وقف بل کی مخالفت میں آواز بلند کی ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اسد اویسی نے جس طرح وقف بل لوک سبھا میں پھاڑا وہ محض ایک دکھاوا تھا ۔اس سے پہلے بھی انہوں نے این آر سی کے وقت بل پھاڑا تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اویسی بلاوجہ مسلم مسائل کو اٹھا کر بی جے پی کو پوائنٹ دیتے ہیں اور ایک طرف مسلمانوں کے دکھ میں جھوٹے آنسو بہاتے ہیں ۔انکے ہر بیان سے بی جے پی کو فائدہ ہوتا ہے ۔اگر وہ پارلیمنٹ چناؤ میں ملک گیر سطح پر اپنے امیدوار نہیں اتارتے تو آج بی جے پی حکومت میں نہیں آتی ۔آگر آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے تو اسکا ذمہ دار اسد اویسی ہی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم اس وقف بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں اور اس کیخلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com