دسویں ۔ بارہویں بورڈ امتحانات: اب سینٹر ڈائریکٹر، سپروائزر دوسری اسکولوں کے ہونگے :بورڈ کا فیصلہ
نقل نویسی سے پاک امتحانات کیلئے 20 سے 26 جنوری تک اسکولوں میں "کاپی فری مہم بیداری ہفتہ" منانے کا حکم
پونہ : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) 10ویں-12ویں بورڈ کے امتحانات میں سنٹر ڈائریکٹر، سپروائزر اور امتحان سے متعلقہ افراد، اساتذہ اور ملازمین کو ایک اسکول سے دوسری اسکولوں کے امتحانی مرکز کے لیے مقرر کیا جائے۔اس طرح کا حکم مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن پونہ نے جاری کیا ہے ۔ یہ اہم فیصلہ ریاستی بورڈ کی طرف سے منعقد ہونے والے 10ویں-12ویں کے امتحانات میں بدعنوانی (نقل نویسی) کو روکنے کے لیے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں اسٹیٹ بورڈ کے سکریٹری دیوی داس کلال نے ایک بیان کے ذریعے جانکاری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تقریباً 31 لاکھ طلبہ ان دونوں امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔اس پس منظر میں وزیر اعلیٰ کے 100 روزہ ایکشن پلان پروگرام کے تحت 20 سے 26 جنوری تک ریاست کے تمام سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 'کاپی فری مہم بیداری ہفتہ' کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ریاست میں 10ویں اور 12ویں کے امتحانات میں کل تقریباً 31 لاکھ طلباء بیٹھنے والے ہیں۔مذکورہ احکامات ریاستی بورڈ نے امتحان کے دوران نقل کی کسی بھی قسم کو روکنے کے لیے جاری کیے ہیں۔ موجودہ امتحانی نظام کے مطابق،جن اسکولوں کو سینٹر بنایا جاتا رہا ہے انہی اسکولوں کے پرنسپل، اساتذہ، سینٹر ڈائریکٹر، سپروائزرس اور امتحانی مرکز میں امتحان سے متعلق کام کرتے ہیں۔ جو کہ اب اس سال سے بدل جائے گا۔ ریاستی بورڈ کے صدر شرد گوساوی نے بتایا کہ پہلی بار ریاستی سطح پر نقل سے پاک امتحان کے لیے دوسرے اسکولوں سے امتحان سے متعلق سینٹر ڈائریکٹر، سپروائزر یا عملہ کی تقرری کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
کاپی فری امتحانات کے لیے بیداری ہفتہ
اس ہفتہ میں پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو اسکول کی سطح پر کاپی فری مہم کو عملی جامہ پہنانے، کاپی فری مہم کا حلف لینے، طلباء کو نقل کی سزا سے آگاہ کرنے، امتحان کے دوران کھانا، والدین کو آگاہی کلاسز اور ماہرین کے ذریعہ طلباء کو صحت کی دیکھ بھال، تناؤ سے پاک ماحول میں امتحان دینا، جوابی پرچے کیسے لکھیں، ماہرین کی رہنمائی، کاپی فری مہم کے بارے میں عوامی بیداری کو نافذ کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com