ایس آئی ٹی پر بھروسہ نہیں، ابوعاصم اعظمی کیساتھ وزیر اعلیٰ و گورنر سے ملاقات اور ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ: مستقیم ڈگنیٹی



ایس آئی ٹی پر بھروسہ نہیں، ابوعاصم اعظمی کیساتھ وزیر اعلیٰ و گورنر سے ملاقات اور ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ: مستقیم ڈگنیٹی 


 
شہر میں میر جعفر و میر صادق بھی سرگرم، کریٹ سومیا سرکار کو گمراہ کررہے ہیں،مفتی اسماعیل شہر کی نمائندگی کرنے میں ناکام



سماجوادی پارٹی نے بھی 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی، آصف شیخ کی کمیٹی کو حمایت، ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان 



مالیگاؤں : 19 جنوری ( پریس ریلیز ) بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا سرکار کو گمراہ کررہے ہیں ۔ اور مسلسل مالیگاؤں کا دورہ کرکے آفیسران پر دباؤ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کریٹ سومیا نے پہلے پندرہ سو بنگلہ دیشیوں کے مالیگاؤں میں پناہ لینے کی بات کی اور چار ہزار داخلہ بنائے جانے کا الزام عائد کررہے ہیں ۔ اگر کریٹ سومیا کے پاس ایک بھی بنگلہ دیشی کا کاغذ ہے تو وہ سامنے لا ئے اور ہمارے ساتھ روبرو بیٹھ کر بات کرے اور 26جنوری سے پہلے ہم سے ملاقات کرکے وضاحت پیش کرے۔بصورت دیگر ہم اس معاملے کو لیکر ہمارے لیڈر سماجوادی رہمنا ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں وزیر اعلی اور گورنر سے ملاقات کریں گے۔ اور اسی کے ساتھ ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔ اور ہمیں ایس آئی ٹی پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ اسلئے اس کے خلاف بھی پوری طاقت کے ساتھ احتجاج کیا جائےگا۔اسطرح کا بیان سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کے يوا لیڈر مستقیم ڈ گنیٹی نے دیا ہے۔ موصوف اتوار کی شب پارٹی آفس آگرہ روڈ پر ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر پر آئی مصیبت کو حل کرنے کیلئے ہم نے پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی شہر کا دورہ کرے گی اور آل پارٹیز کو ساتھ لیکر بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے الزامات کا جواب دیا جائے گا۔ کیونکہ شہر کا نمائندہ اس مصیبت کے وقت بھی خاموش ہے ۔ اور جمعہ کو کریٹ سومیا نے ایک مقامی لیڈر کا دھشت گرد تنظیم سے تعلق کا بھی شو شہ چھوڑا ہے۔ جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اور مالیگاؤں میں ایک بھی بنگلہ دیشی موجود نہیں ہے۔ 

 شہر پر آئی مصیبت سے نپٹنے کیلئے سماجوادی پارٹی نے پندرہ رکنی کمیٹی قائم کی ۔ ایک سوال کے جواب میں مستقیم ڈ گنیٹی نے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل کی اولین زمہ داری تھی کہ وہ کریٹ سومیا کے الزامات کا اسمبلی میں دستاویزات کے ساتھ جواب دیتے لیکن وہ صرف خود کیلئے جی رہے ہیں اور عوام اور شہر پر آئی مصیبت کے وقت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ 12 نومبر معاملے میں جن لوگوں کا نام ایف آئی آر میں ہے اور وہ اب تک آزاد ہیں انہیں پولیس جلد سے جلد گرفتار کریں اور قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ حسین سیٹھ کمپاؤنڈ پر بھی کارروائی کی جاۓ ۔ کیونکہ ہم مانتے ہیں کہ ہم بے قصور ہیں ۔ اور ہم کورٹ میں تاریخ پر حاضر ہوتے ہیں لیکن جب تک سب ملزمین پرکروائی نہیں ہوگی کیس آگے نہیں بڑھے گا۔ اسلئے پولیس سے گزارش ہے کہ وہ بقیہ لوگوں پر بھی جلد سے جلد کارروائی کرے ۔ مستقیم ڈ گنیٹی نے یہ بھی کہا کہ شہر کی بدنامی کو دور کرنے کیلئے ہم آصف شیخ رشید کے ساتھ ہیں ۔ اور ہماری کمیٹی اور انکی کمیٹی مل کر کام کرے گی ۔اس طرح کا اظہار بھی مستقیم ڈ گنیٹی نے پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے جو کمیٹی قائم کی گئی اس میں قاری زین العابدین ۔ عبد الرشید ایولے والےاطہر حسین اشرفی۔ ایڈوکیٹ توصیف شیخ۔ سہیل عبد الکریم ۔ عبد الباقی راشن والے۔ مولانا زاہد ندوی۔ رضوان خان سر۔ مشرف خان رنگاڑی۔کلیم بھیا لال ۔شیخ انیس مستری ۔ ڈاکٹر ریحان رحیمی۔ آمین فاروق۔ مسیح اللہ بیسٹ ۔ اشفاق ممبر شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے