جنتا دل سیکولر بی جے پی قیادت والے این ڈی اے الائنس میں شامل ، کمار سوامی و جے پی نڈا نے لوک سبھا چناؤ ساتھ لڑنے کا اعلان کیا



جنتا دل سیکولر  بی جے پی قیادت والے این ڈی اے الائنس میں شامل ، کمار سوامی و جے پی نڈا نے لوک سبھا چناؤ ساتھ لڑنے کا اعلان کیا  



دہلی میں امیت شاہ، کمار سوامی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کی ملاقات و اتحاد کا فیصلہ 





نئی دہلی: 22 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور بی جے پی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔ میٹنگ کے دوران بی جے پی صدر جے پی نڈا اور گوا کے سی ایم پرمود ساونت بھی موجود تھے۔ جے ڈی ایس کے این ڈی اے میں ضم ہونے کے بعد، جے پی نڈا نے ٹویٹ کیا کہ مجھے خوشی ہے کہ جے ڈی (ایس) نے قومی جمہوری اتحاد کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان کا این ڈی اے میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس سے این ڈی اے اور پی ایم مودی کے نیو انڈیا، مضبوط ہندوستان کے وژن کو مزید تقویت ملے گی۔ اس موقع پر خود جنتا دل سیکولر کے لیڈر کمار سوامی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس اتحاد کا اعلان کیا ۔2024 کے لوک سبھا الیکشن کیلئے مودی کو اب 4 سو سے زائد سیٹوں پر کامیابی ملنے کا امکان جے پی نڈا نے بتایا ہے ۔جنتا دل کی این ڈی اے میں شمولیت کے بعد سیٹوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ابھی بات چیت چل رہی ہیں، دونوں ہی پارٹی کے پارلیمنٹری بورڈ اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے