آپریشن جیل؟ ای ڈی کا سب سے بڑا ٹارگیٹ ، لوک سبھا چناؤ سے پہلے مودی کی سیاسی چال
انڈیا اتحاد کے چار وزیر اعلیٰ سمیت شرد پوار ،ادھو ٹھاکرے ،لالو، تیجسوی اور کئی بڑے لیڈران کو جیل بھیجنے کی تیاری، اپوزیشن اتحاد "انڈیا" کو توڑنے کی کوشش
وزیر اعظم نریندر مودی نے ای ڈی ڈائریکٹر سنجئے مشرا کو آپریشن جیل کی کمان سونپی، پندرہ ستمبر تک ملک کی سیاست میں قہر برپا کرنے سنجئے مشرا کا ایکشن پلان ، پانچ دن اپوزیشن کیلئے مشکل ترین
مالیگاؤں : 10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ادھو ٹھاکرے کو گھیرنے کی تیاری میں سنجئے مشرا نے نیا مقدمہ درج کیا ہے ۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کی سابق میئر کشوری پیڈنکر اور ادتیہ ٹھاکرے کو گھیرے میں لینے کی تیاری جاری ہے وہیں دوسری طرف ہیمنت شورین کو دو نوٹس دینے کے بعد اب نو ستمبر کو تیسری نوٹس دی گئی ۔تیسرے نمبر پر سنجئے مشرا نے بھوپیش بگھیل کو گھیرنے کی تیاری کی جارہی ہے انکے سیاسی مشیر ونود ورما گھیرا جارہا ہے تاکہ بھوپیش بگھیل کو جیل بھیجا جا سکے، اڈانی کو کھدان نہ دینے پر کارروائی کا سامنا برداشت کرنا پڑے گا، چوتھی نوٹس ممتا بنرجی کیلئے پارٹی کی نصرت جہاں کو گھیرنے کی تیاری ہوچکی ہے اور ممتا بنرجی تک جانے کا راستہ نکالا جارہا ہے اور ممتا بنرجی کے بھتیجے پر بھی شکنجہ کسا جارہا ہے ۔اسی طرح تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو بھی ایک تازہ نوٹس دی گئی ہے ۔یعنی کے سی آر کیلئے بھی سزا کا انتظام کیا جارہا ہے ۔اسی طرح کیرل میں کمیونسٹ پارٹی اور بہار میں نتیش کمار کے افراد کو بھی گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آنے والے پانچ دن اپوزیشن اتحاد انڈیا کیلئے مشکل بھرے ہونگے ۔
جن وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے ان میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ،جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت شورین،دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نام شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار ،تیجسوی یادو ،لالو یادو اور کمیونسٹ لیڈران بھی ای ڈی کے نشانے پر ہیں ۔اس طرح کا انکشاف ایک سیاسی تجزیہ نگار یوٹیوبرس دیپک شرما نے کیا ہے ۔انہوں نے تجربہ کرتے ہوئے بتایا کہ چھتیس گڑھ میں چناؤ ہونے جارہے ہیں اور یہاں بی جے پی سب سے کمزور ہیں ۔یہاں کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کان کنی کیلئے اڈانی کو اجازت نہیں دی ہے ۔اس لئے مودی جی ناراض ہوگئے اور اپوزیشن اتحاد انڈیا کے چلتے انہیں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اسی لئے انہوں نے بھوپیش بگھیل کو گھیرنے کا پلان بنایا ہے۔اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت شورین کو بار بار نوٹس دیا جارہا ہے تاکہ ہیمنت شورین پر دباؤ بنایا جارہا ہے کہ وہ انڈیا چھوڑ کر بی جے پی کے ساتھ آجائے، اسی طرح شرد پوار کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مودی کو لگتا ہے کہ شرد پوار کو توڑنے کے بعد بھیا شرد پوار کا قد بڑھتا ہی جارہا ہے ۔بی جے پی کو مہاراشٹر میں ووٹرس کی حمایت نہیں مل رہی ہیں، اسی لئے مودی چاہتے ہیں کہ شرد پوار کا سیاسی قد کم کرنے کیلئے انکی بیٹی کو بی جے پی کیساتھ شامل کیا جائے لیکن شرد پوار مان نہیں رہے ہیں وہ انڈیا کو چھوڑنے تیار نہیں ہیں اس لئے پوار کو کمزور کرنے کیلئے انکے قریبی لوگوں کو ای ڈی کی نوٹس دی جارہی ہیں ۔شرد پوار کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری بھی ای ڈی ڈائریکٹر سنجئے مشرا کررہے ہیں۔
سریندر راجپوت کانگریس لیڈر نے اپوزیشن کی طاقت اور مودی کی گھبراہٹ پر کہا کہ انڈیا کے ڈر سے بھارتیہ جنتا دل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان چار دنوں میں بی جے پی انڈیا کو کمزور کرنے کیلئے اگر لیڈران کو جیل بھیجنتے ہیں تو اس عوام کی حمایت اپوزیشن لیڈران کو ملیگی اور انڈیا اورزیادہ مضبوط ہوگا ۔یہ مودی اور بی جے پی کی شکست ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھوپیش بگھیل کو جیل بھیج دیا جاتا ہے تو دوسرا بھوپیش بگھیل یعنی لاکھوں کروڑوں عوام آج بھوپیش بگھیل ہیں کیا انہیں بھی جیل میں بھیجیں گے مودی جی ۔؟ انہوں نے کہا کہ چناؤ کی باگ ڈور عوام سنبھالے گی ۔انڈیا کو ملک کی عوام کی حمایت حاصل ہے ۔دیپک شرما نے اپوزیشن گروپ انڈیا کے ایک اور لیڈر ابھیشیک سے بھی معلومات حاصل کرتے ہوئے بتایا کہ کیا شورین، لالو، نیتش ،تیجسوی اس طوفان کا سامنا کر پائے گا یا بکھر جائے گا ۔؟ ابھیشیک نے کہا کہ انڈیا کو کمزور کرنے کیلئے مودی جی کی حرکت سے انڈیا ڈرنے والا نہیں ہے یہ چناؤ میں ڈر و خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔اگر انڈیا کے لیڈران کو جیل بھیج دیا جاتا ہے تو اس کا فائدہ انڈیا کو ملیگا ۔ابھیشیک نے کہا کہ لالو، تیجسوی، نتیش کمار اور ہیمنت شورین کو ای ڈی کا ڈر بتا کر مودی سرکار اپوزیشن انڈیا کو ڈرا رہی ہیں یہ صرف چناؤ کے پیش نظر بلیک میلنگ کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے ۔مودی جی نے کہا تھا کہ میں بھارت کو کرپشن فری کرنا چاہتا ہوں اور مودی کا یہ نعرہ کہیں نہ کہیں انڈیا اتحاد کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔اس پر اپوزیشن گروپ کے تجزیہ کار سریندر نے کہا کہ مودی نے اجیت پوار پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا اور بعد میں انہیں ہی کلین چٹ دیکر ڈپٹی سی ایم بنا دیا ۔اسی طرح پرفل پٹیل، نارائن رانے، شندے گروپ کے ایم ایل ایز ،حسن مشرف سمیت کئی لیڈران کو جیل بھیجنے کا ڈر بتا کر انہیں ہی وزارت میں شامل کرلیا ،انہوں نے کہا کہ اصل میں کرپشن میں انڈیا نہیں ، بی جے پی حکومت ملوث ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں عوام بی جے پی مکت بھارت کا خواب پورا کریگی ۔بہر کیف آنے والے پانچ دن انڈیا اتحاد کیلئے کٹھن ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ مودی کے الہ دِن نامی سب سے زیادہ طاقتور آفیسر ای ڈی ڈائریکٹر سنجئے مشرا کیا کارروائی کرتے ہیں؟ اس پر پورے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com