دہلی کی عالیشان ہوٹل میں ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کی سازش رچی گئی ، بہار میں ٹریننگ سینٹر کا انکشاف


دہلی کی عالیشان ہوٹل میں ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کی سازش رچی گئی ، بہار میں ٹریننگ سینٹر کا انکشاف 

مہاراشٹر، دہلی ،بہار ،بنگلورو سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے امتحانات کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کا شبہ 

مہاراشٹر سائبر پولس کی باریک بینی سے جانچ جاری، اب تک کروڑوں روپے ضبط، درجنوں ملزمین گرفتار 



پونہ : 4 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ سائبر پولیس کے انکشاف کے بعد کہ بہار کے پٹنہ میں آن لائن پیپرز کو کس طرح کریک کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے؟ ، اب سائبر پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ای ٹی (ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ) میں بدعنوانی کی سازش دہلی میں رچی گئی تھی۔ ملزم سوربھ ترپاٹھی، ابھیشیک ساوریکر اور پریتیش دیش مکھ نے 2017 میں دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے پلان بنایا تھا۔ جس میں  چونکا دینے والی معلومات یہ سامنے آئی ہیں کہ ٹی ای ٹی امتحان کے لیے نااہل امیدواروں کو کوالیفائی کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔ جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ TET امتحان بدعنوانی کے تار دہلی تک پہنچ چکے ہیں ۔


 سنتوش ہرکل، سورنجیت پاٹل، سوپنل پاٹل، مکند سوریاونشی، کلیم خان اور اشوک میسل سے کی کی گئی تحقیقات میں پتہ چلا کہ اکتوبر 2018 میں ٹی ای ٹی 2018 کے امتحان میں امیدواروں کی مارکس بڑھانے کے لیے 650 امیدواروں کی فہرست مرتب کی گئی اور اسے ایک پین ڈرائیو میں محفوظ کرتے ہوئے شیواجی نگر کی ایک عالیشان ہوٹل میں پریتیش دیشمکھ کو دیا گیا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ای ٹی امتحان کا انعقاد کرنے والے جی اے  سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پریتیش دیش مکھ کے مطابق دلال انکش ہرکل نے سورنجیت پاٹل، سوپنل پاٹل اور دیگر سے جمع کیے گئے 5 کروڑ 37 لاکھ روپے بنگلور کی کمپنی کے ڈائریکٹر اشون کمار کو دیے تھے۔


  کچھ ملزمان 15 سال سے سرگرم ہیں؟

 سائبر پولیس مکمل تفتیش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزم کس کے ذریعے رابطے میں آیا۔  فی الحال متعلقہ امیدواروں کے نام اور امتحانی سیٹ نمبر جاننے کا کام جاری ہے اور یہ معلوم ہوجاتا ہے تو تب ہی TET گھوٹالہ میں مزید روز عیاں ہونگے۔


 تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ ملزمان کے کنکشن ملک بھر میں مختلف امتحانات سے جڑے ہوئے ہیں اور ان میں سے کچھ ملزمان 15 سالوں سے سرگرم ہیں۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ ملزمان کو آن لائن فائل کریک کرنے کی تربیت دی گئی ہو گی۔

 سکھدیو ڈیرے، اشون کمار شیوکمار، سوربھ ترپاٹھی، نکھل کدم، ابھیشیک ساوریکر، سنتوش ہرکل، توکارام سوپے، ڈاکٹر پریتیش دیش مکھ، سورنجیت پاٹل اور سوپنل راجپوت،سشیل کھوڈویکر سمیت دیگر پولس کی گرفت میں ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے