نقلی نوٹوں کی چھپائی کا پردہ فاش ، لاکھوں روپے مالیت کی نقلی نوٹ ضبط ، پولس کارروائی میں شبیر حسام گرفتار
ممبئی : 24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی پولیس کی کرائم برانچ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے جعلی نوٹ چھاپنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی میں لاکھوں روپے کے نوٹ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ایک 47 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی اس کارروائی کی ہر سطح سے ستائش کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے۔
ممبئی کے پائیدھونی علاقے میں ممبئی پولیس کی انٹیلی جنس یونٹ نے جعلی نوٹ چھاپنے والے کے مکان پرچھاپہ مارا۔ آپریشن میں بھارتی کرنسی نوٹوں کی چھپائی بے نقاب ہوئی۔ پولیس نے 1 لاکھ 60 ہزار کے جعلی نوٹ ضبط کر لیے ہیں۔ 47 سالہ ملزم شبیر حسام قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے شبیر کے گھر سے ایک کمپیوٹر پرنٹر اور نقلی نوٹ بنانے کے لیے درکار دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ خفیہ معلومات ملی تھی کہ ملزم اپنی رہائش گاہ پر جعلی نوٹ چھاپ رہا تھا۔ ملزم شبیر حسام کریمی منزل، نارائن دھروت اسٹریٹ، ممبئی کا ساکن بتایا گیا ۔ شبیر نے نوٹوں کو اپنی رہائش گاہ پر چھاپ کر ممبئی کے مختلف بازاروں میں تقسیم کیا۔ پولیس نے شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کی۔ ملزم شبیر کے خلاف پہلے ہی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com