امراوتی تشدد میں 57 مقدمات درج، 315 افراد ملزمان بنائے گئے،دن کا کرفیو ختم، معمولات زندگی بحال

امراوتی تشدد میں 57 مقدمات درج، 315 افراد ملزمان بنائے گئے،دن کا کرفیو ختم، معمولات زندگی بحال 



امراوتی :24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولیس ذرائع کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق امراوتی میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے کرفیو اور دیگر دفعات کا اطلاق کردیا گیا تھا لیکن اب حالات معمول پر آرہے ہیں ۔امراوتی شہر میں تمام لین دین آسانی سے چل رہا ہے۔ امراوتی میں گزشتہ ہفتے آسام واقعہ کے بعد مسلم تنظیموں اور بی جے پی کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا جس کے بعد سے پولس سختی میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب شہر کے معاملات کو ہموار کر دیا گیا ہے۔ اسطرح کی اطلاع میڈیا نمائندوں کو پولس کمشنر آرتی سنگھ نے دی ۔ امراوتی شہر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں اور صبح کے وقت روزمرہ کی سرگرمیاں آسانی سے چل رہی ہیں۔ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صورتحال کے پیش نظر بازار صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا اور کرفیو رات 9 بجے سے اگلے دن صبح 7 بجے تک برقرار رہے گا۔ پولیس کمشنر نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں بازار تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

 کمشنر کے مطابق امراوتی تشدد کے دوران نقصانات اور لوٹ مار کے خلاف اب تک کل 57 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان 57 معاملات میں 315 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ پر قابو پانے کے بعد امراوتی شہر میں کرفیو میں بتدریج نرمی کی ہے۔ آج شہر کی فضا پر امن ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے