امن اجلاس کے متعلق این سی پی بھون پر منعقدہ میٹنگ میں اہم فیصلہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 26 نومبر بروز جمعہ کو ہونے والے امن اجلاس کی اجازت نہ ملنے اور اوپر سے پولس انتظامیہ کی جانب سے 149 کے تحت نوٹس ملنے کے معاملے کو لیکر کورٹ میں اپیل دائر کی گئی جس پر آج معزز جج نے شیخ آصف کی اپیل کو قبول کرلیا اور پولس و محصول انتظامیہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 29 نومبر کو کورٹ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے ۔جس کی مکمل پیروی ایڈووکیٹ عارف شیخ و بی آر مرچنٹ نے کی ہے اور کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولس و محصول انتظامیہ نے امن اجلاس کی اجازت کیوں نہیں دی اور کیوں 149 کے تحت نوٹس جاری کی ہے؟ اسکا خلاصہ طلب کیا جائے اور جلسہ کی اجازت کب دی جائے گی ۔اب جبکہ امن اجلاس کے متعلق معاملہ کورٹ میں سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا تو ایسے میں کیا کیا جائے؟ اس ضمن میں جمعرات کی شب دس بجے راشٹروادی بھون پر عہدے داروں کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد این سی پی بھون پر شیخ آصف کی صدارت میں کیا گیا جس میں مختلف رائے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آج بروز جمعہ 26 نومبر کو ہونے والا امن اجلاس کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کیا جائے ۔کیوں کہ ہمیں کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا ۔لہذا اجلاس کو سردست ملتوی کردیا جائے ۔جس پر حاضرین نے ایک رائے سے اس تجویز کو منظوری دی اور یہ اعلان کیا گیا کہ کورٹ کا فیصلہ آنے تک امن اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے ۔مزید تفصیلات آئندہ کے لائحہ عمل کی مناسبت سے دی جائے گی ۔اس طرح کی معلومات راشٹروادی کانگریس پارٹی ذرائع نے ایک پریس ریلیز میں دی اور کہا کہ شہریان اس بات کو نوٹ کرلیں کہ آج جمعہ کو جلسہ ملتوی کیا جاتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com