آج مزید 8 گرفتاریاں، ملزمان کو 20 نومبر تک پولس، تحویل ، مسلم وکلاء کی مدلل بحث

آج مزید 8 گرفتاریاں، ملزمان کو 20 نومبر تک پولس، تحویل ، مسلم وکلاء کی مدلل بحث 


مالیگاؤں :15 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاوں تشدد معاملے میں آج مزید 7 افراد کو پولس نے گرفتار کرتے ہوئے مقامی کورٹ میں معزز کے روبرو پیش کیا جہاں انہیں 20 نومبر تک پولس کسٹڈی کے احکامات صادر کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اب تک پولس نے 42 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ۔اسی کڑی کے طور پر آج بھی پولس نے عائشہ نگر سے ایک عتیق احمد سعید احمد اور سٹی پولیس اسٹیشن سے 7 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جن میں سید وسیم سید حسن، محمد اسمٰعیل محمد اسرائیل، محمد رفیق محمد یونس، شیخ شبیر شیخ مصطفیٰ، وسیم احمد لئیق احمد، جاوید خان عطاء اللہ خان، نفیس رضوان شیخ ملزمان کا شمار ہے ۔گرفتار ملزمین کی پیروی دفاعی وکلاء کے پینل میں شامل سینئر ایڈوکیٹ عظیم خان نے کی جبکہ ایڈوکیٹ عارف شیخ ، ایڈوکیٹ خلیل انصاری ، ایڈوکیٹ اویس شیخ ، ایڈوکیٹ مصطفےٰ ، توقیر رضوی ، ایڈوکیٹ غلام رسول ، ایڈوکیٹ نعیم شریف ، ایڈوکیٹ خالد یوسف ، ایڈوکیٹ فاروق میمن ، ایڈوکیٹ توصیف خان وغیرہ نے بھی معاونت کرتے ہوئے مدلل بحث کی ۔

 مقامی کورٹ کی معزز جج نے تمام ملزمین کو 20 نومبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔اسکے علاوہ قلعہ پولس اسٹیشن  میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں ضیاء الرحمن مسکان اور عمار انصاری یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا ۔اسی طرح عائشہ نگر میں 353 کے تحت دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ آج آزاد نگر پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں ضمانت ملنے کے بعد ایاز ہلچل کو سٹی پولس عملہ نے کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے