کورونا بحران :عوامی نمائندوں اور سرکاری ملازمین و آفیسران کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے ریاستی حکومت اہم فیصلہ




کورونا بحران :عوامی نمائندوں اور سرکاری ملازمین و آفیسران کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے ریاستی حکومت اہم فیصلہ


عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ ہم جلد از جلد کورونا وائرس سے مہاراشٹر کو پاک کر سکیں ۔
 اجیت دادا پوار


ممبئی :31 مارچ(بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کا زور دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے ، کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے چلتے آج پھر ممبئی ، پونہ اور بلڈانہ سے 10 مریضوں کا نام سامنے آیا ہے ، ایسے میں ریاست مہاراشٹر کی معیشت ٹھپ ہو گئی ہے ، راحت رسانی کے کاموں میں تیزی لانے کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلہ لیا ہے جس میں وزیر اعلی سمیت تمام عوامی نمائندوں کی تنخواہ میں 60 فیصد رقم تخفیف کی جاۓ گی اسی طرح سرکاری ملازمین کی مارچ ماہ کی تنخواہ 25 سے 50 فیصد تنخواہ کاٹ لی جاۓ گی ، اسطرح کی تفصیلات نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جاری کی اور کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی ، نائب وزیر اعلی ، منترالیہ کے سبھی رکن اسمبلی ، میونسپلٹی ، کارپوریشن ، گرام پنچائت کے سبھی عوامی نمائندوں کی مارچ ماہ کی 60 فیصد تنخواہ راحت رسانی کے کاموں میں استعمال کی جاۓ گی اور 40 فیصد تنخواہ سبھی ملازمین و نمائندو کو ادا کی جاۓ گی ، اسی طرح ریاست بھر کے سبھی  کلاس ون اور ٹو کے افسران کی تنخواہ 50 فیصد ادا کی جاۓ گی ، کلاس سی اور ڈی کیٹگری کے ملازمین کی  تنخواہ میں سے 25 فیصد رقم کاٹی جاۓ گی ، ودھان پریشد اور ودھان سبھا کے دونوں ممبران اسمبلی ، ریاست کے تمام سرکاری ملازمین ، افسران ، لوکل باڈیز کے عوامی نمائندے و ذمہ داران اپنی تنخواہ راحت رسانی کے کاموں میں صرف کرینگے اور ریاست میں جاری کورونا بحران پر انسانیت کے ناتے حکومت کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرینگے ، اس طرح کی امید نائب وزیر اعلی نے ظاہر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ   عوام اپنے گھروں میں رہے  صاف صفائی کا خیال رکھیں تاکی ہم جلد از جلد کورونا وائرس کی وبائی امراض سے مہاراشٹر کو پاک کر سکیں ، معلوم ہوکہ  مہاراشٹر کے اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 60 ہزار روپے ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے