ناسک ضلع کے گارڈین منسٹر دیویندر پھڑنویس ہونگے! ،مہایوتی میں رابطہ وزیر کو لیکر تبادلہ خیال جاری
ممبئی : 17 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں وزارت کی تقسیم کے بعد اب پالک منتری (گارڈین منسٹر) یعنی ضلع کے رابطہ وزیر کیلئے مہا یوتی سرکار میں تبادلہ خیال جاری ہے وہیں بیشتر علاقوں میں پالک منتری کی سیٹ کو لیکر مہایوتی میں رسہ کشی بھی جاری ہے ۔اس بیچ مہاراشٹر کے شہر ناسک میں کمبھ میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاستی و مرکزی سرکار نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔جاری سال 2025 میں اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ منعقد ہو رہا ہے ۔اسی طرح ناسک شہر میں بھی ہندوؤں کے مہا کمبھ میلہ کا انعقاد 2027 میں کیا جائے گا لیکن اس کی تیاری ابھی سے شروع کردی گئی ہے ۔اسی سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس ناسک ضلع کے پالک منتری ہونگے تاکہ وہ اپنی نگرانی میں کمبھ میلہ کی سرگرمیوں کو انجام دے سکیں وہیں وزیر گریس مہاجن کو کمبھ میلہ کے انچارج وزیر کے طور پر اضافی ذمہ داری سونپی جانے کی اطلاع ہے ۔اس طرح کی تفصیلات نجی نیوز چینل نے شائع کی ہے ۔یہ بھی خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس ناسک ضلع کے پالک منتری بنتے ہیں تو ناسک شہر سمیت پورے ضلع میں تعمیراتی کام انجام دیئے جائیں گے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا کیا واقعی دیویندر پھڑنویس ناسک ضلع کے پالک منتری ہونگے یا نہیں؟ اس پر نظر لگی ہوئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com