خود پر فائرنگ کروانے کے الزام میں ندیم فٹر سمیت تین گرفتار ، چوتھا ملزم سابق میئر عبد المالک یونس عیسٰی فرار؛ آصف شیخ
ماسٹر مائنڈ کون؟مفتی اسمٰعیل کی سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم، اچھائی اور برائی کے نام سے عوام کو دھوکہ دیا گیا
آصف شیخ کی سنسنی خیز پول کھول پریس کانفرنس، فائرنگ کی پلاننگ میں یوسف الیاس تو شامل نہیں؟ پولس جانچ تیز کرے
مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ کے نتائج کے بعد گزشتہ 24 نومبر کو باغ محفوظ علاقہ میں رہائش پذیر ندیم الدین علیم الدین عرف ندیم فٹر پر رات کے وقت کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔اس موقع پر خود ندیم فٹر نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی ۔اس وقت ندیم فٹر نے اسمبلی چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی اسمٰعیل کی حمایت میں کام کیا تھا ۔ان پر فائرنگ ہونے کے بعد سے مجلس کے لوگ ہماری پارٹی اور ورکروں پر الزام لگانے کی کوشش کرتے ہوئے شہر میں ہمیں بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔اس سے قبل دو نومبر کو بھی جعفر نگر میں امتیاز ہریا نامی شخص پر حملہ ہوا تھا اور اس حملہ کو بھی مفتی اسمٰعیل اور انکے ہزاروں لوگ شیخ آصف کے ورکروں پر الزام لگانے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس وقت بھی اللہ کے فضل و کرم سے آپسی رنجش کا معاملہ سامنے آیا اور ہمارا اس حملہ سے کوئی تعلق نہیں نکلا ۔لیکن آج پھر اسمبلی چناؤ کی طرح ندیم فٹر فائرنگ معاملہ میں ہمیں شہر میں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔اس معاملے میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمارے صبر کو کامیابی دی اور شور مچانے والا چور خود ہی چوری کے الزام میں پکڑا گیا کے مصداق ندیم فٹر اپنے آپ پر ہی فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہو گیا ہے اور اس فائرنگ کے الزام میں سید سکندر علی اور ابو زید شیخ بھی گرفتار ہوا ہے ۔پولس ریکارڈ کے مطابق اب تک تین لوگ گرفتار ہوگئے ہیں اور ریمانڈ رپورٹ کے مطابق چوتھا ملزم سابق میئر عبد المالک یونس عیسٰی فرار بتایا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔موصوف جمعرات کو شام چار بجے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
آصف شیخ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ہمارے وکیل کے نے جو ریمانڈ رپورٹ دیکھی اس کے مطابق چوتھا ملزم سابق میئر عبد المالک یونس عیسٰی فرار بتایا گیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ندیم فٹر فائرنگ معاملہ میں خود ندیم نے انکے ساتھ مل کر اپنے اوپر فائرنگ کا منصوبہ بنایا ۔ایسا پولس کی رپورٹ میں بھی درج ہے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ جس رات فائرنگ ہوئی تھی اسی پل یوسف الیاس نامی شخص بھی موقع پر اننا فاننا پہنچ گیا تھا کیا اسے لنک پہلے سے پتہ تھی؟ کیا وہ بھی سازش میں ملوث ہے؟ پولس کو اس جانب بھی جانچ کا دائرہ بڑھانا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ سیاسی لوگوں کو پولس تڑی پار کررہی ہیں اس پر مجھکو کچھ بولنا نہیں لیکن جو شخص ڈنڈے لیکر جھونپڑی پٹی میں گھس کر مارنے کا اعلان کرتا ہے اور جھگڑا فساد پھیلانا چاہتا ہے وہ شخص پہلے سے بارہ نومبر معاملہ میں عبوری ضمانت پر رہا ہے ایسے شخص کی ضمانت رد کی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسمبلی چناؤ میں مفتی اسمٰعیل نے اچھائی اور برائی پر چناؤ لڑ کر عوام کو گمراہ کیا، دھوکہ دیا جبکہ اکثر غنڈہ و جرائم پیشہ عناصر مفتی اسمٰعیل کی سرپرستی میں سرگرم عمل رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ عصمت دری کے ملزم، عورتوں سے فحش کلامی کے ملزم، چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، جگار سٹہ، اور فائرنگ کرنے والے تمام قسم کے ملزم مفتی اسمٰعیل کیساتھ ہیں اور وہ آج اچھے بننے کا ناٹک کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے شہر کی عوام کے سامنے اچھائی اور برائی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل کو ان کا سرغنہ بتایا اور پولس سے درخواست کی ہے کہ وہ ماسٹر مائنڈ، آقا کی سمت بھی جانچ و تفتیش شروع کریں ۔اس سلسلے میں آصف شیخ نے کہا کہ میں چند روز میں ممبئی جاؤں گا اور وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر پھڑنویس و مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس رشمی شکلا سے ملاقات کرونگا اور اس ندیم فٹر فائرنگ معاملہ کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کرونگا ۔آصف شیخ نے اس پریس کانفرنس میں اچھائی و برائی پر عوام کی عدالت میں اچھائی کا ڈھونگ پیٹنے والوں کی پول کھول کر رکھ دی، انہوں نے کہا کہ عرفان حیدرآبادی کے مفتی اسمٰعیل سے کیا تعلق ہے وہ بھی جلد ہی بتایا جائے گا ۔اس پریس کانفرنس میں اسلم انصاری، شکیل بیگ، نوید خطیب وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com