امسال بھی خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے افطاری کا خصوصی نظم کیا جائے گا :آصف شیخ
عامتہ المسلمین و مدارس کے سفراء اور مسافرین کیلئے شیخ رشید بھون پر مہینہ بھر افطاری کا اہتمام
مالیگاؤں : 16 فروری (پریس ریلیز) 19 فروری سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے ۔ اس مقدس ایام میں ہر طرح سے نیکی کو بٹورنے کیلئے ہر مسلمان تگ و دو میں لگا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام دنوں سے زیادہ مسلمان رمضان المبارک میں عبادتوں میں مشغول رہا کرتے ہیں وہیں مخیران قوم و ملت و صاحب مال افراد رمضان المبارک میں جہاں غریبوں مسکینوں کی دادرسی کرتے ہیں وہیں پورے ماہ کیلئے وہ روزہ افطاری کا اہتمام بھی کیا کرتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ نیکی مل سکے ۔ اسی ضمن میں مالیگاؤں شہر کے سیاسی و سماجی خانوادہ کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی سرپرستی اور احسان شیخ کی نگرانی میں شیخ رشید بھون نزد آگرہ روڈ دگڑو آئیل مل کے سامنے امسال بھی پورے مہینے کیلئے روزہ داروں کیلئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا ہے ۔ اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی اور بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے روزہ سے لیکر آخری روزی تک خانواده شیخ رشید کی جانب سے مرحوم شیخ رشید و مرحوم شيخ خليل دادا کی یاد میں روزہ افطار کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ آگرہ روڈ دگرو آئیل مل کے سامنے شیخ رشید بھون اسلام پارٹی کی آفس سے متصل اراضی پر عارضی طور پر ایک ٹینٹ بنایا گیا ہے جہاں شہریان مالیگاؤں کیلئے افطار کا نظم بہترین طریقہ سے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہر و بیرون شہر کے افراد خریداری کیلئے آنے جانے والے روزہ دار، مدارس کے سفراء اور مسافرین کے لئے افطار کا نظم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام بھی اس روزہ افطار سے استفاده حاصل کر سکتے ہیں۔آصف شیخ نے بتایا کہ روزہ افطار کی تیاری کیلئے جہاں خانوادہ شیخ رشید کے تمام چھوٹے بڑے افراد اپنی خدمات انجام دینگے وہیں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے مختلف سیل و ونگ کے اراکین اپنی خدمات پیش کریں گے اور خود اصف شیخ بھی موجود رہیں گے تاکہ انہیں بھی روزہ داروں کی خدمت کا موقع مل سکے۔
آصف شیخ نے عامتہ المسلمین اور شہریان کو رمضان المبارک کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہریان مالیگاؤں اور عالم اسلام کی سرخروئی، دنیا و آخرت میں مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعد نماز تراویح شیخ رشید بھون سے عوامی کام کاج کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com