کارپوریشن چناؤ کیلئے ضابطہ اخلاق سیل قائم، عوام و سیاسی جماعتوں سے اپیل ،خلاف ورزی کی شکایات کریں
مالیگاؤں : 18 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے پندرہ دسمبر کو میونسپل کارپوریشن عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں اس شیڈول کے اعلان کی تاریخ سے ووٹوں کی گنتی کے نتائج تک ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اس کے مطابق، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات درج کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کے لیے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ایک کوڈ آف کنڈکٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔ جس کا سربراہ مہیش شیلار، سب ڈویژنل آفیسر، باگلان کو بنایا گیا ہے ۔تاہم، عوام اور سیاسی جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں اور تعاون کریں، اس طرح کی اپیل کمشنر جادھو نے کی۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کہیں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسکی شکایت کارپوریشن کے مذکورہ سیل کو کریں ۔
ضابطہ اخلاق سیل کے سربراہ کا نام:- شری مہیش شیلار
عہدہ:- سب ڈویژنل آفیسر آفس، باگلان
رابطہ نمبر:- 9763881810
ای میل آئی ڈی:-_ mlgmmc@gmail.com*
ضابطہ اخلاق سیل کا پتہ:- میونسپل کارپوریشن نئی عمارت، گراؤنڈ فلور، واڈیا اسپتال کے سامنے ، مالیگاؤں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com