گریجویٹ حضرات سے ملاقات کرنے اتوار کو ڈاکٹر سدھیر تانبے مالیگاوں میں، دلاور ہال میں پروگرام


گریجویٹ حضرات سے ملاقات کرنے اتوار کو ڈاکٹر سدھیر تانبے مالیگاوں میں ، دلاور ہال میں پروگرام 



 مالیگاؤں : (پریس ریلیز) ناسک ضلع گریجویٹ حلقہ کے ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تانبے گزشتہ مہینہ مالیگاؤں نیو ارا اسکول میں آئے تھے جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کے گریجویٹ حضرات سے ملاقات کرکے اُن کے مسائل کو سنا وہیں گریجویٹ یادی میں ناموں کے اندر راج کی بھی ایپل کی تھی اب 28 اگست بروز اتوار شام چار بجے وہ قدوائی روڈ دِلاور ہال تشریف. لا رہے ہیں جہاں وہ ٹیچرس ڈاکٹرس بینکر س ایڈووکیٹس ہوم گارڈ کرکٹرس انجنیئرس اور دیگر گریجویٹ حلقوں تنظیموں اداروں اور سرکردہ افراد سے ملاقات کریں گے گریجویٹ یادی میں ناموں کے اندراج کو لیکر شہر میں بیداری بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ شہر میں سہولیات آسکے اور گریجویٹ حلقہ میں سیکولر ووٹوں کا تناسب بڑھ سکے اِس لیے تمام گریجویٹ حضرات اور متعلقہ افراد اس روز ضرور شرکتِ کریں فارم بھی تقسیم کیا جائے گا یا مارک سیٹ ڈگری سرٹیفکیٹ آدھار کارڈ کے زیراکس ساتھ لائیں
دو فوٹو کے ساتھ وہیں اندراج ہوجائے گا واضح رہے کہ شہر کے 50 فی صد گھروں میں دو تا پانچ گریجویٹ موجود ہیں مگر یادی میں نام نہیں وہیں گریجویٹ حلقہ یادی میں ہر پانچ سال میں نئے سرے سے ناموں کا اندراج کرانا پڑتا ہے یہ بھی کم تناسب کا سبب ہے - - حکومت جب سروے کرے گی کہ نو لاکھ آبادی کے شہر میں صرف دو ہزار گریجویٹ تو وہ شہر کے لیے کیا ریمارک کرے گی جبکہ شہر میں ساٹھ ہزار سے زائد گریجویٹ رہتے ہیں اِس لیے گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ضرور نام درج کرائیں اور اتوار کے روز دلاور ہال قدوائی روڈ پر مع دستاویز شرکت کرکے شکریہ کا موقع دیں ایسی اپیل شیخ عتیق سر نے کی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے