وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ کی ملاقات و میمورنڈم
راشن اناج چوری معاملہ کی تحقیقات ناسک کرائم برانچ سے کی جائے ، مالیگاؤں کی طرز پر بھیونڈی میں بھی وزیر صحت توجہ دیں
لاک ڈاؤن میں ہوئی اموات پر دس لاکھ معاوضہ کے مطالبہ پر تفصیلی گفتگو، اگلا قدم آئندہ ہفتہ
ممبئی: 2 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں شہر میں بار بار ہوریے اناج چوری معاملہ کو لیکر سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے اب اسکی شفاف انکوائری کا مطالبہ ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے کرڈالا ہے موصوف شیخ آصف نے ایک مکتوب ریاستی وزیر کو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران مالیگاؤں شہر کا غریب بھوکا نہ رہے اسکے لئے سرکار نے اناج تقسیم کرنے کی اسکیم شروع کی لیکن مالیگاؤں شہر کے راشن دکاندار غریبوں کے حصہ کا اناج چوری کرکے کالا بازاری کررہے ہیں اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک گھناؤنا واقعہ پیش آیا اس سمت میں پولس نے اصل مجرموں کو گرفتار نہیں کیا ہے جسکی وجہ سے پھر ایکبار راشن چوری کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں اس لئے مالیگاؤں شہر میں جب سے راشن دکان جاری ہیں اور جتنی دکانیں ہیں ان تمام راشن دکانوں کی مکمل انکوائری کرتے ہوئے اصل راشن اناج چوری کرنے والے اور انکے سرغنہ کو گرفتار کیا جائے اسکے لئے ناسک ضلع کرائم برانچ سے تحقیقات کروائی جائے ۔آصف شیخ نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء کا ریکٹ بھی جاری ہے۔ نشہ آور اشیاء کن میڈیکل اسٹور سے فروخت کی جارہی ہے کون اسکی پشت پناہی کررہا ہے اور کہاں کہاں سے مال لایا جاتا ہے اسکی جانچ کی جائے۔ وہیں مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوہے سے آصف شیخ نے گیٹ نمبر ایک سرکاری بنگلہ ملبار ہل میں آج وزیر صحت راجیش ٹوہے سے شیخ آصف نے ملاقات کرتے ہوئے راجیش ٹوپے کا مالیگاؤں آنے پر گلدستہ دیکر مالیگاؤں کی عوام کی جانب سے استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہماری دعوت پر ایک نہیں دو دو بار مالیگاؤں آئے اور شہر کے بند دواخانوں کو جاری کروایا، کورونا کے خاتمہ میں سرکار کی جانب سے ہر ممکن مدد کی وہیں شیخ آصف نے راجیش ٹوہے سے کہا کہ جس طرح مالیگاؤں شہر میں آپ نے کورونا کی لڑائی میں ہمارا ساتھ دیا اسی طرز پر بھیونڈی میں سرکار کی جانب سے کوشش کی جانی چاہیے اور آپکو بھیونڈی کا دورہ کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول میں لانے کی تدبیریں اختیار کرنا چاہیے تب وزیر موصوف نے کہا کہ میں آج ہی بھیونڈی جاؤں گا اور مالیگاؤں طرز پر بھیونڈی میں کورونا کے خاتمے کی کوشش کرونگا ۔وہیں لاک ڈاؤن میں ہوئی اموات پر شیخ آصف نے وزیر موصوف سے دس لاکھ روپے معاوضہ کا مطالبہ کرنے کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی اور آئندہ ہفتہ ایک وفد سے ملاقات کرانے کا فیصلہ لیا ۔اسطرح کی تفصیلات مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ممبئی منترالیہ سے فون پر دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com