لال باغ کا راجہ، منڈل کا تاریخی فیصلہ، اس سال گنیش اتسو کا جلوس نہیں نکالے گا، ریاست بھر میں 4 فٹ سے زیادہ اونچی مورتی بنانے پر روک
ممبئی :یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)پوری دنیا سمیت ہندوستان بھی کورونا سے متاثر ہے ایسے میں ملک بھر میں کئی مذاہب کے تہوار بھی متاثر ہوئے ہیں ۔اب اس سال گنیش اتسو کے موقع پر کورونا بحران کی وجہ سے ممبئی میں مریضوں کی تعدد بڑھ رہی ہے۔ ایسے حالات میں اس سال وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے گنیش اتسو کو پرسکون اور بغیر ہجوم کے منانے کی اپیل کی ہے۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ گنیش کی مورتی چار فٹ سے زیادہ بڑی نہ بنائی جائے ۔اس پس منظر میں لال باغ کے راجا ٹرسٹ نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اس سال کے گنیش اتسو کو مختلف انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرسٹ نے آگاہ کیا ہے کہ لال باغ کے راجہ ٹرسٹ کی کئی برسوں کی روایت کو توڑتے ہوئے کورونا پیش نظر جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ٹرسٹ نے گنیش اتسو نہ منانے کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس کے بجائے ٹرسٹ صحت عامہ کیلئے طبی خدمات کے معاملے میں اہم اقدامات کرے گا۔ جس میں خون کا عطیہ اور پلازما عطیہ شامل ہوگا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com