ہماری صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ریاست کے مسلمانوں کو آصف شیخ کا مشورہ،ایم آئی ایم سمیت مسلم لیڈران کی حیرت انگیز خاموشی پر سخت تنقید
ہم وقت کی سرکاروں سے ڈرنے والے نہیں، ہر ظلم کا جواب قانون سےدینے کا عزم ، پارٹی کا دائرہ وسیع، عہدوں کی تقسیم
کارپوریشن پر I.S.L.A.M کا جھنڈا شہریان کی حفاظت کا ضامن ہوگا، مفتی اسمٰعیل کو جھٹکا، کئی قریبی ساتھی نے آصف شیخ کا ہاتھ تھاما
مالیگاؤں : 11 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک و ریاست مہاراشٹر میں 2014 کے بعد سے فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلے بلند ہیں اور یہ فرقہ پرست جماعتیں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ۔مرکزی حکومت کبھی تین طلاق تو کبھی این آر سی، سی اے اے اور اب وقف ایکٹ کے ساتھ ساتھ روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے جنم داخلے کا الزام لگا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، ریاستی حکومت بھی کبھی مساجد کے لاؤڈ-اسپیکر، مدارس پر الزامات لگا کر مسلمانوں کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملہ کررہی ہے ۔بلڈوزر کی سیاست مہاراشٹر میں کی جانے لگی ہے ۔جنم داخلہ معاملہ میں مسلمانوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے ۔ان سب حالات کے باوجود اسمبلی میں مسلمان نمائندوں کی خاموشی حیرت انگیز ہے ۔کب تک مسلم ایم ایل ایز خاموشی کی چادر میں لپٹے رہیں گے ۔مجلس اتحاد المسلمین جو بی جے پی کی بی ٹیم ہے، مسلمانوں کے نام پر ووٹوں کی سیاست کرتی ہے ۔ووٹ لے لیتی ہے اور مسلمانوں کو بھول کر عیش و آرام کرتی ہے ۔اس طرح کا خطاب سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف گیارہ جولائی جمعہ کو رات دس بجے ڈائمنڈ لانس میں منعقدہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے پہلے انقلابی سیاسی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے اس موقع پر فرقہ پرست لیڈران کریٹ سومیا ،نتیش رانے اور خود وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے اشتعال انگیز بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ عوام کو بتا کر انکے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج ملک و ریاست کے حالات مسلمانوں کیلئے انتہائی خراب کئے جارہے ہیں ایسے حالات میں بھی اگر ہم نہیں بیدار ہوئے تو کب ہونگے؟ مستقبل قریب میں حالات مزید خراب ہونگے، مسلم لیڈران خاموش ہیں ۔اویسی بھی کلمہ کی بنیاد پر ایک ہونے کا صرف ناٹک کرتے ہیں اور بی جے پی کی چمچہ گیری کرتے ہیں ۔وہ ایک مسلمان کو ہی یزید کہہ دیتے ہیں تو پھر ان سے مسلمانوں کی ہمدردی کی امید کیسے لگائی جائے ۔اویسی برادران پر بھی آصف شیخ نے جم کر تنقید کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کو قانون کے مطابق رجسٹرڈ کیا ہے ۔ہمارا بائے لاز ہندوستانی قانون کے مطابق بنایا گیا ہے ۔یہ پارٹی ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دلت و ادیواسی کو ساتھ لیکر چلنے والی پارٹی ہے ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں و مہاراشٹر کے تمام مسلمانوں اور ہندو بھائیوں سے اپیل کی کہ ریاست کے سیکولر ڈھانچہ کو بچانے کیلئے ہماری پارٹی کے ساتھ آئیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ملک کا مسلمان آزاد کی لڑائی سے لیکر بٹوارے تک اور آج تک ملک کا وفادار و حصہ دار رہا ہے ۔یہ ملک ہمارا ہے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے بنائے دستور ہند کے مطابق ہمیں پوری آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ہے اور اگر کوئی ہم سے یہ حق چھیننے کی کوشش کریگا تو پھر قانون کے مطابق جواب دیا جائے گا ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ۔ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرینگے ۔مہاراشٹر اسمبلی میں پبلک سیفٹی بل قانون میں تبدیل ہوگیا ہے ۔جس سے مسلمانوں کو ہی پریشان کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ فرقہ پرست حکومت بلڈوزر چلائے گی تو ہم بلڈوزر کو قانونی طور پر روکیں گے ۔ہم ہر ظلم و ستم کو جواب قانون کے مطابق دینگے ۔اس جلسہ عام میں آصف شیخ نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر مہاراشٹر کے مسلمانوں نے ہمیں موقع دیا تو ہم پوری ایمانداری سے مسلمانوں کی نمائندگی کرینگے ۔
آصف شیخ نے قس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہری حالات انتہائی خراب ہیں ۔تعمیر و ترقی کا کوئی انتظام نہی ہو سکا ہے ۔اویسی کے ایم ایل اے نے کوئی نمائندگی نہیں کی ۔اویسی کو انکے ایم ایل اے سے حساب لینا چاہیے کہ آپ کو عوام نے اسمبلی میں کامیاب کیا تو آپ کیا اکھاڑ رہے ہیں؟ مفتی اسمٰعیل ایک نمبر کے جھوٹے اور بے شرم آدمی ہیں ۔انکے اسٹیج پر برائی کا ٹولہ رہتا ہے ۔انکے لوگ اچھائی برائی پر چناؤ لڑتے ہیں لیکن ساری برائیاں انکے ہی لوگ کرریے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو شرم کرنا چاہیے کہ انہوں نے ایسے لوگوں اور کمپاؤنڈ والوں کا دفاع کیا جس نے قوم کی بہن بیٹوں کی عزت اور ناموس کو ضرب پہنچائی ہے ۔عورتوں سے فون پر گندی باتیں کرنے والے لوگ بھی مفتی اسمٰعیل کے ہی ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ان سے بڑا پارسا کوئی نہیں،موصوف نے مزید کہا کہ شہر میں ایک کمپاؤنڈ والا حاجی اور دوسرا چھولے کی چٹنی والا شخص قوم کی بیٹیوں کے ساتھ گندی باتیں کرتے ہیں اور ایم ایل اے خاموش ہیں ۔جنم داخلہ معاملہ کارپوریشن سے جڑا ہوا ہے اور ہمارا اقتدار کارپوریشن میں قابض ہوتا ہے تو ہم سب ٹھیک کردینگے ۔آصف شیخ نے یہ بھی کہا کہ اگر شہر کی حفاظت کی ضمانت چاہتے ہو تو انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کا اقتدار کارپوریشن میں ہونا انتہائی ضروری ہوگا ۔آصف شیخ نے وائرل اڈیو کلپ کے تعلق سے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ایسے بدکردار لوگوں کی سپورٹ کررہے ہیں، جو قوم کی بنکر کی بیٹیوں کیساتھ گندی باتیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اور اپوزیشن اب ہمارے کامیاب جلسہ کو ملیا میٹ کرنے کیلئے کارپوریشن چناؤ میں برادری واد کا شوشہ چھوڑینگے ۔لیکن میں شہریان سے کہتا ہوں کہ انکی باتوں میں نہ آئیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں پیدا ہوا تو میرا قبیلہ شیخ گھرانہ تھا ۔اللہ کا کرم ہے کہ میں ایمان والے گھرانہ میں پیدا ہوا اور میری برادری میری پیدائش کے بعد طئے ہوئی لیکن پہلے میں مسلمان ہوں بعد میں کوئی قبیلہ والا ۔آصف شیخ نے شہر میں بنائی گئی سدھار کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن جن لوگوں کی اورل اور آڈیوز و ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں ان کی کلاس کب لی جائے گی؟ کب ہماری بہن بیٹیوں کو انصاف ملیگا؟ اسکا انتظار رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایمان کی بنیاد پر اب ایک ہونا ہی ہوگا تب ہی ہم فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں تمام خواہش مند امیدواروں اور ورکروں کو ٹکٹ ملے یا نہ ملے قوم کی اور شہر کی بقاء کیلئے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کیساتھ کھڑے رہنا ہوگا ۔اس جلسہ عام سے انہوں نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی اور کانفرنس کی کارکردگی بھی بیان کی ۔اس موقع پر پارٹی میں عہدوں کی تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے فادر باڈی کے شہری صدر اعجاز عمر، اخلاق شاہ اور ،شیخ فاروق شیخ ہارون، ندیم پھنی والا ،کارگزار صدر ،مائناریٹی اینڈ اوقاف سیل کے صدر میمن رضوان، خالد انصاری شوکت کارگزار صدر ،حافظ شیخ عمر شیخ صدیق، کارگزار صدر ،مولانا اسماعیل جمالی کارگزار صدر،شیخ احمد منا کو کارگزار صدر،حافظ مومن صفوان انجم،فرید حنیف قریشی کو شوسل میڈیا سیل کا صدر، شیخ مبشر شیخ مزمل، اشتایق 42 ،شفیق احمد وکیل احمد کو بنایا جبکہ ریئس عثمانی کو پارٹی کے شہری اسپوک پرسن ،حافظ انیس اظہر اسپوک پرسن ،عمران راشد ،اسپوک پرسن ،ریاض علی یوسف علی، اسپوک پرسن کے طور پر تقرری لیٹر دیا گیا ۔انقلابی جلسہ عام کا آغاز حافظ انیس اظہر کی قرات کے بعد راشٹریہ گیت سے ہوا ۔یہ انقلابی جلسہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر انصاری ابوذر کانڈی والا،ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، رضوان میمن، سلیم انور ریئس عثمانی، عمران راشد،ریاض علی ، حافظ انیس اظہر ،اسمٰعیل ملا، احسان شیخ ،اسلم انصاری اور اعجاز عمر نے تقریر پیش کی ۔انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی میں شامل ہونے والے اقبال مرتضیٰ، صدیق ہاشمی، شاکر شاہ، اسلم بھائی رکشا والے، صابر نورانی، جیوا پہلوان قریشی ،غلام نبی غلام رسول، مجلس اتحاد المسلمین کے آفس سیکرٹری حامد حسین، ابوبکر کا انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا میں استقبال آصف شیخ اور قومی صدر نوید خطیب کے ہاتھوں کیا گیا۔نظامت کے فرائض جنید عالم ،عمران راشد اور ارشاد انجم نے انجام دیا، اس جلسہ عام میں ہزاروں نوجوانوں کی تعداد موجود تھیں ۔جلسہ کی کامیابی پر آصف شیخ نے تمام امیدواروں، ورکروں ،شہریان مالیگاؤں اور پارٹی کے صدر و ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com